پاکستان میں آئی ٹی ٹیلی کام اور کمیونی کیشن خدمات کی ایکسپورٹ میں اضافہ 

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ 1.7 ارب ڈالر رہیں

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ 1.7 ارب ڈالر رہیں ۔ فوٹو : فائل

پاکستان سے آئی ٹی ٹیلی کام اور کمیونی کیشن خدمات کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 ماہ کی ایکسپورٹ گزشتہ مالی سال کے 12 ماہ کی ایکسپورٹ سے زائد ہیں، گزشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی کی ایکسپورٹ 1.44 ارب ڈالر رہی تھیں، گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ کی دوران آئی ٹی خدمات کی ایکسپورٹ کا حجم 1.171 ارب ڈالر رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ سے 46 فیصد زائد ہے۔ اپریل 2021 میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 196 ملین ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ سال اپریل میں 119 ملین ڈالر کی آئی ٹی خدمات ایکسپورٹ کی گئی تھیں۔ اپریل 2021 بمقابل اپریل 2020 ائی ٹی ایکسپورت 66 فیصد زائد رہیں۔
Load Next Story