پے فاسٹ کمرشل لائسنس حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی پیمنٹ گیٹ وے بن گیا

پاکستان میں بڑھتی ہوئی کنکٹویٹی اور انٹرنیٹ تک رسائی کی بدولت آن لائن کاروبار کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

بینکوں کے ساتھ رجسٹرڈ ای کامرس مرچنٹس کی تعداد ایک سال کے دوران 1400 سے بڑھ کر 2500 ہوگئی ہے۔(فوٹو:فائل)

پے فاسٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے کمرشل لائسنس حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی پیمنٹ گیٹ وے بن گیا

اے پی پی ایس کی جانب سے ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس کی سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ پے فاسٹ (PayFast) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے پیمنٹ سسٹم آپریٹرز / پرو وائیڈرز (پی ایس او/ پی ایس پی) قوانین کے تحت کمرشل لائسنس حاصل کرنے والا پہلا گیٹ وے بن گیا ہے۔


پے فاسٹ مختلف طریقوں جیسے بینک اکاؤنٹس، موبائل والٹس اور ملکی و بین الاقوامی اسکیموں کے کارڈز کی ادائیگی کے ذریعے مرچنٹس اور یوٹیلیٹی سمیت متعدد اداروں کو ادائیگیاں وصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ گیٹ وے جدید ترین سیکورٹی سے آراستہ ہوکر کام کرتا ہے اور پی سی آئی۔ ڈی ایس ایس( پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ) سرٹیفکیشن اور ڈیٹا سے مزین فراڈ کی نگرانی کے نظام کے ذریعے اپنے صارفین کو درپیش خطرات کا سامنا کرتا ہے۔

پے فاسٹ مرچنٹ کے مسائل کا حل اور آن لائن آرڈرز قبول کرتا ہے جس میں عالمی وبا کرونا کے بعد سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اوربینکوں کے ساتھ رجسٹرڈ ای کامرس مرچنٹس کی تعداد ایک سال کے دوران 1400 سے بڑھ کر 2500 ہوگئی ہے۔ یہ مرچنٹس پاکستان میں ای کامرس کی بھرپور ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور امید ہے کہ موجودہ سال کے اختتام تک یہ مارکیٹ 3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

اس پیش رفت کو بڑھتی ہوئی کنکٹویٹی اور انٹرنیٹ رسائی سے بھی منسوب کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت آن لائن کاروبار کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جب کہ ملک میں 3G/4G صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی ہے اور پے فاسٹ کم قیمت پر ان مرچنٹس کو وسیع اقسام کی سہولیات پیش کرکے پیمنٹس کی مختلف طریقوں سے قبولیت میں اضافہ کرتا ہے۔
Load Next Story