خیبرپختونخواہ میں یومیہ اجرت پرکام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافے کا اعلان

وزیراعظم عمران کے فلاحی ریاست کے وژن کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخواہ

معاشرے کے کمزورطبقوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلی خیبرپختونخواہ: فوٹو: فائل

خیبرپختونخواہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزارسے بڑھا کر21 ہزار کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے یومیہ اُجرت پرکام کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سنادی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ 17 ہزارسے بڑھاکر 21 ہزار کرنے کا اعلان کیا۔


محمود خان نے کہا کہ معاشرے کے کمزورطبقوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم عمران کے فلاحی ریاست کے وژن کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ کمزورطبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے، مشکل صورتحال کے باوجود اگلے بجٹ میں معاشرے کے کمزورطبقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔
Load Next Story