یو اے ای نے سنجے دت کو اہم اعزاز سے نواز دیا
بھارتی اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا
بھارتی اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔
بالی ووڈ میں بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اہم اعزاز سے نوازا ہے جس سے متعلق اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرخبر شیئر کی اور یو اے ای حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اداکار سنجے دت نے اپنی پوسٹ میں لکھا ''یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر میرے ساتھ 'جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دبئی' کے ڈائریکٹر جنرل اور یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ میں فلائے دبئی کے سی او او حماد عبیداللہ کی حمایت کا بھی مشکور ہوں۔
واضح رہے متحدہ عرب امارات نے کاروباری افراد اور انویسٹرز کے لیے طویل مدتی ویزا سکیم کے تحت گولڈن ویزا کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ان کے پاس 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہوگا تاہم گزستہ سال یہ ویزا ڈاکٹرز اور سائنس دانوں کو بھی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب بالی ووڈ اداکار کو بھی یہ ویزا دیا گیا ہے۔