سندھ میں کورونا وبا کے تناظر میں پابندیوں کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے

عوام نے تعاون جاری رکھا تو جلد کوروناکے پھیلاؤ کو روک سکیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں مئی کے مہینے میں اب تک 307 افراد کورونا سے جاں بھق ہوئے ہیں، مراد علی شاہ فوٹو: فائل

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے تناظر میں عائد کی گئی پابندیوں کے باعث مثبت کیسز کی شرح میں نمایں کمی واقع ہوئی ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبے میں لگائی گئی پابندیوں پر سختی سے عمل کے باعث کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، گزشتہ روز صوبے میں کورونا کی تشخیص کے لئے 22 ہزار 43 ٹیسٹ کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، 22 ہزار 43 ٹیسٹ کے نتیجے میں 1293 کیسز آئے جو 5.9 فیصد تشخیص شرح ہے۔ اس وقت کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 8.34 فیصد، حیدرآباد 4.42 فیصد اور دیگر اضلاع 3.3 فیصد ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا سے متعلق پابندیاں جاری رکھی جائیں گی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 20 مئی کو کراچی میں 12.86 فیصد اور حیدرآباد میں 11 فیصد شرح تھی، عید کے بعد مئی کے ہفتہ 15 تا 21 تک کیسز 8.63 فیصد تھے اور اموات 1.18 فیصد تھیں، گزشتہ روز کورونا سے 24 اموات رپورٹ ہوئیں جو پریشان کن بات ہے، صرف مئی میں 307 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ اگر عوام نے اس طرح تعاون جاری رکھا تو ہم جلد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکیں گے۔
Load Next Story