خیبرپختونخوا میں بچوں کے دل کے آپریشن کا آغاز
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 4 سالہ عائزہ اور 5 سالہ بریرہ کے دل کا کامیاب آپریشن
خیبرپختونخوا کے واحد امراض قلب اسپتال پشاور انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
خیبرپختونخوا میں امراض قلب کا شکار اب کوئی بھی بچہ علاج سے محروم نہیں رہے گا کیونکہ ان کے لیے آپریشن کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں 4 سالہ عائزہ اور 5 سالہ بریرہ کے دل کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔
اسپتال ترجمان رفعت انجم کے مطابق صوبے میں اب تک بچوں میں امراض قلب کے آپریشن کے لیے مختص سہولت موجود نہیں تھی، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی صوبےکا پہلا مختص پیڈیاٹرک ہسپتال بن گیا، دونوں بچیوں کا علاج صحت انصاف کارڈ کے تحت مفت کیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا کہ چار سالہ عائزہ کو دل میں سوراخ جبکہ پانچ سالہ بریرہ کو دل میں سوراخ کے ساتھ ایک وال کی بندش کی تکلیف تھی۔ مریض بچیوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی سی ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئی سی ہم جیسے والدین اور ان بچوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔