اسلام آباد میں کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی
24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 5177 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے
ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی یومیہ مثبت شرح کم ترین سطح پر آگئی۔
اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح مزید کم ہوکر 2.26 فیصد ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 5177 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صرف 117 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کوروناسے متاثرہ 3 مریض دم توڑ گئے جب کہ اس دوران کورونا کے مزید 478مریض صحتیاب بھی ہوئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں اب تک80779 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے متاثرہ73217 مریض صحتیاب جب کہ 751 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب بھی کورونا کے6811 مریض فعال ہیں۔