تربوزوں میں چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد
اے این ایف نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی
KARACHI:
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اے این ایف نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ اور ملزمان محمد اکمل اور سبطین کو حراست میں لے لیا جو سرگودھا کے رہائشی ہیں۔
چشمہ بیراج میانوالی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے سرگودھا جانے والی بس کے مسافر سے تقریبا 20 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ تربوزوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔
دوسری کارروائی میں سیالکوٹ DHL پوسٹ آفس کے ایک مشتبہ پارسل میں سے تقریبا 270 گرام اور دوسرے پارسل میں سے تقریبا 400 گرام ہیروٸن برآمد کی گئی۔
پارسل سیالکوٹ کے رہائشی نعمت علی عاصم کی جانب سے آسٹریلیا میں آدم کرک کے لیے بک کیا گیا تھا۔ منشیات کو دستانوں میں چھپایا گیا تھا۔