30 سال اورزائد عمرافراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع
اگرآپ 30 سال یا اس سے زیادہ عمرکے رجسٹرڈ ہیں تو کسی بھی ویکسی نیشن سینٹرمیں جاکر ویکسین لگوالیں، اسد عمر
ملک بھرمیں 30 سال اوراس سے زائد عمرافراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد للہ کل تک 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، آپ بھی جلد رجسٹرڈ ہوجائیں اورویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کرسکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیزترہواورآپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔
اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ این سی اوسی کے اجلاس میں 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کل سے شروع کرنے کا فیصلہ ہوا، اگرآپ 30 سال یا اس سے زیادہ عمرکے رجسٹرڈ ہیں تو کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوالیں۔