خوشاب میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

بچی کو گھر میں اکیلا پا کر ملزم نے گھر میں داخل ہوکر زیادتی کی اور فرار ہوگیا، متاثرہ بچی کے والد کا بیان

بچی کو گھر میں اکیلا پا کر ملزم اندر گھس آیا اور زیادتی کرکے فرار ہوگیا، متاثرہ بچی کے والد کا بیان۔ فوٹو:فائل

7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے صرف 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب میں ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا شکار ہوگئی، تاہم پولیس نے صرف دو گھنٹے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔


بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ احمد پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ بچی کے والد نے بتایا کہ واقعہ محلہ احمد پور میں پیش آیا، جہاں بچی کو گھر میں اکیلا پا کر ملزم اندر گھس آیا، اور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ڈی پی او خوشاب محمد نوید تک پہنچی تو انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دوگھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

 
Load Next Story