ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی
جب تک ہماری مخالفت جاری رہے گی ہم میڈیا ہاؤسز پر حملے کرتے رہیں گے، احسان اللہ احسان
ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے رکن احسان اللہ احسان نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی میڈیا ہاؤسز کو تنبیہہ کی تھی کہ وہ ہماری مخالفت بند کردیں لیکن جب تک مخالفت جاری رہے گی ہم ان پر حملے کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی غریب یا معصوم شخص کو مارنا نہیں چاہتے لیکن ہم نے حملہ اس لئے کیا کیونکہ وہ ہمارے مخالفت کرنے والے گروپ سے منسلک تھے اور ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کا حصہ تھے۔