برطانوی وزیراعظم نے ’خفیہ تقریب‘ میں تیسری شادی کرلی
55 سالہ بورس جانسن اور 33 سالہ کیری سائمنڈز نے 2019 میں منگنی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈز سے شادی کے لیے 30 جولائی 2022 کی تاریخ طے کی تھی تاہم اس سے قبل ہی وزیراعظم نے ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی۔
برطانوی نشریاتی ادارے ''بی بی سی''کے مطابق 55 سالہ بورس جانسن نے اپنی 33 سالہ منگیتر کیری سائمنڈز سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی جس میں ان کے قریبی دوست اور اہم رشتہ دار شریک تھے اور اس بات کی تصدیق وزیراعظم ہاؤس کے ایک ترجمان نے بھی کی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کا باپ بننے کے بعد منگیتر سے شادی کا فیصلہ
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ جوڑا ایک مرتبہ پھر شادی کی تقریب شایان شان طریقے سے آئندہ برس جولائی کو منعقد کرے گا جس میں زیادہ مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔
بورس جانسن برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ میں وزارت عظمیٰ کے دوران شادی کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔ اس سے قبل 1822 میں رابرٹ بینکس جینکنس نے وزیراعظم ہوتے ہوئے شادی کی تھی۔
برطانیہ کے متعدد اخبارات نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ 55 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ منگیتر کیری سائمنڈز سے شادی کے لیے گزشتہ روز شارٹ نوٹس پر 30 مہمانوں پر مشتمل ایک مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم کی یہ تیسری اور کیری سائمنڈز کی پہلی شادی ہے۔ بورس جانسن نے 1987 میں پہلی شادی الیگرا موسٹائن اوِن سے کی تھی جو 1993 میں ختم ہوئی اور اسی برس مرینا وہیلر نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی تاہم 25 سال بعد 2018 میں طلاق ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ جوڑے نے اپنی منگنی کا اعلان 2019 میں کیا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث شادی کی تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی اور اس دوران ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی اور گزشتہ ہفتے ہی دونوں نے اپنی شادی کے لیے 30 جولائی 2022 کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔