اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد میں کورونا شرح میں کمی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں کل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


این سی او سی کی ہدایات کے بعد وزارت تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے تعلیمی ادارے کل سے کھل سکیں گے جب کہ آٹھویں، نویں اور گیارہویں کلاسز کا آغاز 7 جون سے ہوسکے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، محدود طلبا کو آنے کی اجازت ہوگی، تمام نجی تعلیمی ادارے ایس او پیز کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔
Load Next Story