پاکستانی شہریوں کے لیے10سال بعد کویت کے ویزے بحال
ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، شیخ رشید
کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی، اس دو طرفہ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے لیے 2011 سے بند کویتی ویزے کی بحالی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس دوطرفہ ملاقات میں پاکستان و کویت تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو کی گئی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کویتی وزیراعظم سے ویزے کی بحالی پر بات چیت کی اورانہیں وزیراعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔
ملاقات میں کویت کے وزیرداخلہ اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے، کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات میں اہم معاملات پرفیصلے بھی کیے گئے۔ کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے 2011 سے بند فیملی اور بزنس ویزے فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اورپاکستانی ورکرز کو بھی معاہدے کے مطابق کویتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔
اس موقع پر کویتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیکل اورآئل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانی اب آن لائن ویزا لے کر کویت آسکیں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں۔ اوردونوں ملکوں کی عوام کے درمیان پیاراوراعتماد کا رشتہ ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان انتہائی دیرینہ تعلقات ہیں۔ باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں۔ پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ اور کاروباری ویزے بحال ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔