این سی او سی کی آزاد کشمیر کے انتخابات دو ماہ کیلیے ملتوی کرنے کی تجویز
آزاد کشمیر میں کورونا پہلے ہی زیادہ ہے، جولائی میں انتخابات کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا باعث بنیں گے، این سی او سی
این سی او سی نے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابات ملتوی کرنے کے لیے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا انتخابات میں بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا کو پھیلانے کا باعث بنیں گے، آزاد کشمیر میں پہلے بھی کورونا وائرس پھیلاو کا ریٹ زیادہ رہا ہے، جولائی میں انتخابات کا انعقاد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔
این سی او سی نے مشورہ دیا کہ آزاد کشمیر میں دو ماہ کے لیے انتخابات کو ملتوی کیا جائے تاکہ آزادکشمیر کی آبادی کی ویکسی نیشن کی جاسکے، ستمبر 2021ء تک آزاد کشمیر کی ایک ملین آبادی کی ویکسی نیشن کی جاسکتی ہے۔