بھارتی وزیر خارجہ کرشنا لاہور پہنچ گئے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں تاریخی مقامات کی سیر

مسلم لیگ ن کی طرف سے بھارتی وزیرخارجہ کی اعزاز میں ظہرانہ دیا جائےگا۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے بھارتی وزیرخارجہ کی اعزاز میں ظہرانہ دیا جائےگا۔ فوٹو آئن لائن

بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا لاہور پہنچ گئے،سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کریں گے۔


بھارتی وزیر خارجہ نے لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وہ سات سال بعد پاکستان آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مثبت پیش رفت کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھیں، مسائل کے حل کی ابتدا پاک بھارت ویزا پالیسی کے معاہدے پر دستخط ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر مہمانداری چوہدری عبدالغفور ، کمشنر لاہور ، ڈی سی او اور وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا، بھارتی وزیر خارجہ چھیاسی رکنی وفدکےساتھ ایک روزہ دورے پر لاہورآئے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ نےگورنر پنجاب سے ملاقات کی ہے اور وہ وزیراعلی پنجاب سے بھی ملاقات کے خواہاں ہیں، ایس ایم کرشنا لاہور کے تاریخی مقامات مینارپاکستان ، گورد وارہ ڈیرہ صاحب اور داتا دربار کی سیر بھی کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story