پرویز مشرف بزدلوں کی طرح ملک سے نہیں بھاگیں گے بیرسٹر سیف
فوجداری قوانین کے تحت علامتی تحویل میں لینے کا کوئی ضابطہ موجود نہیں،وکیل مشرف
سابق صدر مشرف کے وکیل بیرسٹر سیف نے غداری مقدمہ میں حکومتی پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی جانب سے سابق صدر کے بیرون ملک فرار ہونے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکرم شیخ کی اپنی حکومت نے مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے، مشرف بزدلوں کیطرح ملک سے نہیں بھاگیں گے۔
فوجداری قوانین کے تحت علامتی تحویل میں لینے کا کوئی ضابطہ موجود نہیں بلکہ یہ محض اکرم شیخ کی ذاتی رائے ہے اور ذاتی رائے پر فیصلے نہیں ہوا کرتے، آصفہ بھٹو کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتا مگر مشرف مکمل صحت یاب ہونے کے بعد پہلے کیطرح عدالتی کاروائی کا سامنا کرینگے۔ وہ خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔