کنگنا رناوت کا باڈی گارڈ زیادتی کے الزام میں گرفتار

کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ پر میک اپ آرٹسٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے

کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ پر میک اپ آرٹسٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ فوٹو : فائل

پولیس نے کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی کی ایک میک اپ آرٹسٹ نے نامور اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمار ہیج سے 2013 میں ملاقات ہوئی جس کے بعد اس نے شادی کے لیے پرپوز کیا، شادی کے لیے ہاں کرنے کے بعد کمار نے میرے گھر آنا شروع کردیا جہاں اس نے زبردستی مجھ سے جنسی تعلقات قائم کیے اور شادی کرنے کے بہانے متعدد بار مجھے ریپ کا نشانہ بنایا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

میک آرٹسٹ کی جانب سے ممبئی پولیس اسٹیشن میں کنگنا کے باڈی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کے بعد سے پولیس کمار ہیج کی تلاش میں تھی اور ڈھونڈتے ڈھونڈتے پولیس کمار کے گاؤں پہنچ گئی اور انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار ہیج کا 28 اپریل سے فون بند تھا تاہم وہ اپنے گاؤں میں شادی کے لیے گئے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کرکے مقامی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب اداکارہ کنگنا رناوت نے ابھی تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }