آزاد کشمیر کے گاؤں گگڈار میں ماں بیٹی کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد
پولیس نے 14 ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کاٹ دی
حویلی کہوٹہ ممتاز آباد میں گگڈار کے مقام پر دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جس میں دو ماں بیٹی کو پھندے پر لٹکا ہوا پایا گیا۔
انتظامیہ حویلی نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو اتار کر تحویل میں لیا اور حویلی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا۔ جہاں پر ان کا پوسٹ مارٹم ہوا جس کی رپورٹ لاہور لیبارٹری کو بھیجوا دی گئی۔
تھانہ کہوٹہ حویلی میں 14 ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔ ملزمان کا تعلق راٹھور اور دیگر قبائل سے ہے۔ ڈی آئی جی اور کمشنر پونچھ موقع پر پہنچ گئے جنہیں ڈی سی حویلی اور ایس پی حویلی نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے علاقے میں چھاپے مارنے شروع کر دیے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
علاوہ ازیں شر پسند افرد نے احاطہ عدالت میں واقعے کی رپورٹنگ کے دوران نمائندہ ایکسپریس حماد الحسنین بخاری پر حملہ کرکے تشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے اور ان سے کیمرہ ، موبائل اور ذاتی اشیاء بھی چھین لیں۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات کے مطابق مبینہ طور ایک لڑکے نے دوسرے خاندان کی لڑکی سے کورٹ میرج کرلی تھی جس کے جواب میں لڑکی کے خاندان والوں نے لڑکے کی بہن اور ماں کو قتل کیا اور خاندان کے ایک بچے کو بھی اغوا کرلیا۔