پانی بحران سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی پیشکش ٹھکرادی
سندھ کےارکان اسمبلی پنجاب کےبیراجز کا دورہ نہیں کرینگے، وزیر آبپاشی سندھ
سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی پانی بحران پر دعوت کی پیشکش ٹھکرادی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پانی بحران پر سندھ کےارکان اور ماہرین کو پنجاب کےدورے کی دعوت دی تھی۔ اس حوالے سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج اور شکوہ ''ارسا'' کے ساتھ ہے، ہمیں پنجاب کے دورے کی ضرورت نہیں ہے، وزیراعلی پنجاب پہلے چشمہ جہلم لنک کینال اور ٹی پی لنک کینال میں پانی چھوڑنے کا جواب دیں۔
سہیل سیال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر لنک کینال کھولے گئے جس سے سندھ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا، سندھ کو رواں سیزن میں 33اعشاریہ ایم اے ایف پانی ملنا چاہیے تھا جب کہ سندھ کو 30اعشاریہ 89ایم اے ایف پانی دیاگیا وزیر آبپاشی سہیل سیال نے پنجاب کےماہرین کو سندھ کا دورہ کرنے کی پیشکش بھی کردی۔