توانائی منصوبوں کیلیے فنڈ روکنا قوم سے دشمنی ہے سینیٹ کمیٹی

منصوبہ بندی کمیشن جاری اور نئے منصوبوں کیلیے فنڈ جاری کرے، چیئرمین کی ہدایت

وزارت قانون کی رائے لیکرنیلم جہلم منصوبہ کیلئے فنڈز کا اجراء ممکن بنایا جائے۔ فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار و ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبوں کیلیے فنڈز کی عدم فراہمی قوم دشمنی کے مترادف ہے۔

کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ وزارت قانون کی رائے لیکرنیلم جہلم منصوبہ کیلئے فنڈز کا اجراء ممکن بنایا جائے جبکہ وزارت قانون نے آگاہ کیا کہ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے کوئی تحریری تجویز نہیں بھیجی گئی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کو سینیٹر زاہد خان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی،دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔




اجلاس میں سیکریٹری وزارت ساجد چٹھہ نے کمیٹی کو بتایاکہ نیلم جہلم منصوبہ کیلیے بولی میں حصہ لینے والی دوسری پارٹی نے بورڈ میں نظرثانی کی اپیل کر دی اور گدو ڈیرہ غازی خان گرڈ کے موقع کا معائنہ کرنے کیلیے اسی ماہ سرکاری دورہ کیا جائیگا جسکی تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کر دی جائیگی 283افسران کی ترقیاں ہو چکیں مزید 10ایکسیئن بھی 10دنوں میں ترقی حاصل کرلیں گے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ نیپرا اور این ٹی ڈی سی کی طرف سے بجلی کے ٹیرف پر سبسڈی کیلیے دیے گئے تحریری جوابات میں تضادات ہوتے ہیں۔
Load Next Story