حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
قیمتیں برقرر رکھنے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا
حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جس کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108.56 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 110.76 روپے برقرار رہے گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77.65 روپے برقرار رہے گی اورپیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 15 جون تک نافذ العمل رہیں گی۔