گونگی لڑکی کی محبت کا خوفناک انجام ماں کو قتل کردیا

عدالت نے قوت گویائی سے محروم ملزمان لڑکی اور لڑکا دونوں پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت نے قوت گویائی سے محروم ملزمان لڑکی اور لڑکا دونوں پر فرد جرم عائد کردی۔

قوت گویائی سے محروم لڑکی کی اندھی محبت کا خوفناک انجام ہوگیا۔

لاہور کی عدالت میں قوت گویائی سے محروم لڑکی کے خلاف ماں کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ قوت گویائی سے محروم لڑکی نے محبت پانے کے لئے ماں کو قتل کیا۔


عدالت نے قوت گویائی سے محروم ملزمان لڑکی اور لڑکا دونوں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔

پراسکیوٹر نے کہا کہ لڑکی کی والدہ بسمہ رشتے کیلئے راضی نہ تھی، مقتولہ بسمہ پر بیٹی نے دوران نماز حملہ کیا، مقتولہ کو قتل کرنے کیلئے لڑکی کو قوت گویائی سے محروم اس کے محبوب لڑکے نے اکسایا، دوران نماز قاتلہ نے پہلے والدہ پر ڈنڈے سے حملہ کیا پھر گلہ دبایا۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔
Load Next Story