پی ایس ایل 6 کا معاملہ ایک دن مزید تاخیر کا شکار

یو اے ای حکام بھارت کے 16 افراد کی ابوظہبی میں موجودگی سے متعلق کل فیصلہ کریں گے 

یو اے ای حکام بھارت کے 16 افراد کی ابوظہبی میں موجودگی سے متعلق کل فیصلہ کریں گے 

HYDERABAD:
پاکستان سپر لیگ 6 کا معاملہ ایک دن مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔

 


ذرائع کے مطابق ابوظہبی کی وزارت کل دوپہر تک فیصلہ کرلے گی کہ وہ بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو کے 16 افراد کو 5 جون سے ابوظہبی میں کام کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں، اگر اجازت مل گئی تو ایونٹ کا آغاز 7 جون سے ہوسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ ایونٹ کے تین ممکنہ شیڈول شیئر کیے گئے ہیں، اس میں ایونٹ کا آغاز 7، 8 اور 9 جون سے رکھا گیا ہے۔ 8 اور 9 جون کو آغاز کا مطلب ہے کہ ڈبل ہیڈرز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کل رات کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گی، پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ ابوظہبی پہنچنے والے تمام افراد کا قرنطینہ بدھ کی دوپہر کو مکمل ہوجائے گا۔
Load Next Story