سندھ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10 تا 15 فیصد اضافے کا امکان

پنشن میں اضافے کے لیے سفارشات تیار کی جارہی ہیں، ذرائع

پنشن میں اضافے کے لیے سفارشات تیار کی جارہی ہیں، ذرائع (فوٹو : فائل)

سندھ کے نئے سال کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے اور ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 10 تا 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔


محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن میں اضافے کے لیے سفارشات بھی تیار کی جارہی ہیں، مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے غیر ترقیاتی مصارف میں کٹوتی پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے مختلف محکموں سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کو آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔
Load Next Story