لاہور میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے میں اہلکار جاں بحق
کانسٹیبل قیصر کا والد ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ بھی دوران ڈیوٹی شہید ہوا تھا۔
لاہور کے علاقے سندر میں پولیس مقابلے میں زخمی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان صبح 5 بجے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ شہید ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت قیصر کے نام سے ہوئی جس کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی۔ شہید کے سوگواران میں والدہ، 02 بھائی اور 02 بہنیں شامل ہیں۔ شہید قیصر 2016 میں بھرتی ہوا، گاؤں چاہ تمولی مانگا منڈی کا رہائشی ہے۔
کانسٹیبل قیصر کو سینے پر فائر لگا، اسے جناح ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ کانسٹیبل قیصر کا والد ہیڈ کانسٹیبل اللہ دتہ بھی دوران ڈیوٹی شہید ہوا تھا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ تھانہ سندر میں تعینات کانسٹیبل قیصر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کرتے ہوئے شہید ہوا، لاہور پولیس میں شہداء کی تعداد 319 ہوگئی۔