اداکار عمران عباس سکون کی تلاش میں نکل پڑے

شہری زندگی کی ہلچل سے دور اصل سکون کی تلاش میں پہنچ گیا ہوں، اداکار کی پوسٹ

شہری زندگی کی ہلچل سے دور اصل سکون کی تلاش میں پہنچ گیا، اداکار کی پوسٹ

پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس شہری زندگی سے دور سکون کی تلاش میں نکل پڑے۔

بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عمران عباس پہلی بار ڈراما سیریل 'تمہارے حسن کے نام' میں صبا قمر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کی شوٹنگ رواں سال مکمل کرلی جائے گی جب کہ وہ حالیہ دنوں میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی ڈرامہ سیریل 'خدا اور محبت' کے ابتدائی دو سیزن میں بھی کام کرچکے ہیں۔

اداکار عمران عباس ان دنوں گلگت بلتستان کی وادیوں کی سیر کررہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند خوبصورت مناظر کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by (@imranabbas.official)




ایک پوسٹ میں اداکار نے قدرتی مناظر کی ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''شہری زندگی کی ہلچل سے دور اصل سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں''۔









View this post on Instagram



A post shared by (@imranabbas.official)




ایک اور تصویر میں عمران عباس نے مقامی شہریوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''میرا دیس ، میرے اپنے''۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عمران عباس اپنی چار شادیاں کروانے والے یوٹیوبرز سے تنگ آگئے

واضح رہے سوشل میڈیا پر عمران عباس کی اشنا شاہ اور عروہ حسین سے شادی کی جھوٹی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جس پر اداکار نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیا ہے۔
Load Next Story