کراچی میں کل اور جمعہ کو بوندا باندی کا امکان محکمہ موسمیات

آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات

آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کل اور جمعہ کو شہر میں صبح کے وقت بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔


ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں متواتر بحال رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 29.5 ڈگری رہا، ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 69 اور شام کو 62 فیصد رہا،آج مطلع گرم و مرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
Load Next Story