روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان جاری
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 24 پیسے سے بڑھ کر 154.77روپے کی سطح پر بند ہوئی
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان آج بھی جاری رہا۔
انٹرمارکیٹ میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 24 پیسے سے بڑھ کر 154.77روپے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 155.30 روپے پر مستحکم رہی۔