امریکی صدر اوران کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہو چکی برطانوی اخبار کا دعویٰ
منڈیلا کی آخری رسومات کے دوران ڈینش وزیراعظم کے ساتھ تصویر بنوانے پردونوں میں اختلافات شدت اختیارکرگئےتھے، ڈیلی میل
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہو جائے گی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک حکومتی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما اور مشعل کی 21 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور صدارتی مدت ختم ہوتے ہی براک اوباما اپنے آبائی علاقے ہوائی چلے جائیں گےاور مشعل اپنی بچیوں کے ساتھ واشنگٹن میں قیام کریں گی، اخبار کے مطابق امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کے دوران ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ تصویر بنوانے پر دونوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے جس کے بعد سے براک اوباما وائٹ ہاؤس میں الگ کمرے میں رہ رہے ہیں۔
ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے براک اوباما کے ساتھ مشعل ایک سمجھوتے کے تحت وائٹ ہاؤس میں رہ رہی ہیں، امریکی صدر اپنے قریبی دوستوں سے بھی مشعل سے علیحدگی کے بارے میں سوچنے کا تذکرہ کر چکے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ۔