سندھ کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری

سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں کالعدم تنظیموں کے نام بھی شامل ہیں، انچارج سی ٹی ڈی

فہرست میں داعش کے 12، القاعدہ کے 18، ٹی ٹی پی کے 23 دہشت گرد شامل ہیں۔ فوٹو:فائل

سی ٹی ڈی سندھ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 4 سال بعد ریڈ بک کا 9 واں ایڈیشن جاری کردیا ہے، جس میں کالعدم تنظیموں کے نام شامل ہیں۔


انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی کے مطابق فہرست میں داعش کے 12، القاعدہ کے 18، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 23 دہشت گرد، انصار الشریعہ کے 4، لشکر جھنگوی کے 13، جنداللہ کے 2 دہشت گرد ریڈ بک کا حصہ ہیں۔

مظہر مشوانی نے بتایا کہ فہرست میں سپاہ محمد کے 24، سندھ ریزولوشن آرمی کے 4، بلوچ لبریشن آرمی کے 5 دہشت گرد بھی ہٹ لسٹ پر ہیں، ریڈ بک میں لیاری گینگ وار کے 33 کارندے بھی شامل ہیں۔
Load Next Story