دلوں میں بغض بظاہردوستانہ سلومیاں اورشاہ رخ ایوارڈ تقریب میں پرتپاک انداز میں بغلگیر ہوئے

سلمان اور شاہ رخ کی دوستی 2008 میں کترینہ کیف کی سالگرہ کے موقع پر تلخ کلامی کے بعد ختم ہوگئی تھی

سلومیاں جب اسٹیج پر ایوارڈ لینے آئے تو دونوں خان اس پرتپاک انداز میں گلے ملے کہ ان کی اداکاری کی داد دینا ہی پڑگئی۔ فوٹو: فائل

NOTTINGHAM:
سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ویسےتو ایک دوسرے کی صورت دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے لیکن سماجی تقریبات میں وہ ایسے ملتے ہیں جیسے ان کے درمیان کچھ بھی نہیں ایسا ہی ہوا ایک ایوارڈ کی تقریب میں جب دونوں خان ایسے بغلگیر گیر ہوئے جیسے دو بچھڑے یاربرسوں بعد ملے ہوں۔

یہ بات کون نہیں جانتا کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلو میاں جب دوستی نبھاتے ہیں تو آخری حد تک اور جب دشمنی کرتے ہیں تو وہ بھی دبنگ، لیکن کبھی کبھار وہ دشمنیوں کو پس پشت ڈالنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب ہوئی جس میں دبنگ خان کو ایوارڈ دیا گیا اورایوارڈ دینے والے کوئی اورنہیں شاہ رخ خان تھے،سلومیاں جب اسٹیج پر ایوارڈ لینے آئے تو دونوں خان اس پرتپاک انداز میں گلے ملے کہ ان کی اداکاری کی داد دینا ہی پڑگئی۔


گزشتہ برس مقامی سیاسی رہنما کی جانب سے منعقد کی گئی افطار پارٹی میں بھی بالی ووڈ کے دبنگ اور کنگ خان گلے ملے تھے تو میڈیا کو ایسا لگا تھا کہ شائد دونوں ستاروں نے ایک بار پھر دلوں سے ایک دوسرے کے لئے کدورتیں نکال دیں لیکن ایسا نہیں ہوا اور جلد ہی دونوں نے اس کا اعتراف بھی کرلیا کہ گلے ملنے سے دل نہیں مل جاتے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان 2008 میں اداکارہ کترینا کیف کی سالگرہ کے موقع پر تلخ کلامی کے بعد سے ان دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی ۔
Load Next Story