متعدد شعبوں کےلیے ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو میڈیکل الاؤنس پردی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم ہو سکتی ہے

 قبائلی علاقہ جات میں کاروبارپر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔(فوٹو:فائل)

KARACHI:
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ میں متعدد شعبوں کےلیے ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ قومی بجٹ میں متعدد شعبوں کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں 20 ارب روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔


آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو میڈیکل الاؤنس پرانکم ٹیکس چھوٹ ختم ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ کارپوریٹ زرعی آمدن کے منافع پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور قبائلی علاقہ جات میں کاروبارپر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، قبائلی علاقوں کے کاروبار کو 4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی،

ذرائع کے مطابق سوشل سیکیورٹی اداروں کے لیے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اورایل این جی ٹرمینلزاورآپریٹرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکی سفارشات بھی کی گئیں ہیں۔
Load Next Story