یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفارت کار کو قتل کردیا گیا
سفارت کار کو ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب سے اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا، غیرملکی خبرایجنسی
یمن کے دارالحکومت میں ایرانی سفارت کار کو اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سفارت کار کو ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران سفارت کار نے جب مزاحمت کی تو اغوا کاروں نے فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا، زخمی سفارت کار کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد سے ایران مسلسل یمن سے رابطے میں ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے یمنی حکام نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں غیر ملکیوں کے اغوا کی وارداتیں عام ہیں جو عموماً قبائلی افراد کی جانب سے حکومت پر اپنے قیدیوں کی رہائی اور طرز حکمرانی بہتر بنانے کے لئے دباؤ ڈالنے کے طور پر کی جاتی ہیں۔