مہنگائی سے تنگ بھارتی عوام کو بی جے پی رہنما کا ’بھوکا‘ رہنے کا مشورہ

بیان پر شدید ردعمل سامنے آنے پر رہنما نے یوٹرن لے لیا

بیان پر شدید ردعمل سامنے آنے پر رہنما نے یوٹرن لے لیا۔ (فوٹو: فائل)

CANBERRA:
بی جے پی رہنما نے مہنگائی سے تنگ عوام کو بھوکا رہنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور قانون ساز اسمبلی کے رکن بریج موہن گراول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا شور مچانے والوں کو چاہیے کہ وہ کھانا نہ کھائیں اور پیٹرول کا استعمال چھوڑ دیں۔

بریج موہن گراول نے مزید کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینے والے کھانا چھوڑ دیں تو ملک میں خودبخود مہنگائی اپنی کم ترین سطح پر آجائے گی۔


ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے بریج موہن کے اس بیان کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے ایم ایل اے کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت نے آج بھوکا رہنے کا مشورہ دیا، کل ملک چھوڑنے کا کہہ دیں گے۔

بعدازاں بریج موہن نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، انہوں نے بھوکا رہنے کا مشورہ عوام کو نہیں بلکہ کانگریس کی لیڈرشپ کو دیا تھا۔
Load Next Story