نائیجیریا نے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی

نائیجیریئن حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے، ٹوئٹر

اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا،

نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا کے وزیرِاطلاعات کی جانب سے ملک میں غیرمعینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی سے متعلق یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کو بار بارایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائیجیریا کی تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔




اس پابندی میں کہیں بھی نائیجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا، جس پرٹوئٹرکا موقف تھا کہ ٹوئٹ سے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اس متعلق ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ نائیجیریئن حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے تاہم مزید معلومات ملنے پرلوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
Load Next Story