کمال آر خان نے بھارت ہمیشہ کیلئےچھوڑنے کا عندیہ دےدیا

بالی وڈوالوں کی ایسی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جن سے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں، کےآرکے

بالی وڈوالوں کی ایسی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جن سے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں، کےآرکے

سلومیاں کی فلم 'رادھے' پر منفی تجزیہ کرنے والے کمال آر خان نے بھارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کمال آر خان نے کہا کہ مجھے بالی وڈ والے مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، ایم ایف حسین کی طرح بھارت سے ہمیشہ کے لیے چلا جاؤں گا کیونکہ کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔

کےآرکے نے کہا کہ میں نے فلموں کےریویو کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم بالی وڈ والوں نے دوبارہ مجبور کیا، مجھے ریویو کرنے سے صرف عدالت کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ایک بار بھارت سے چلاگیا تو پھر کوئی نہیں روک پائے گا۔



کمال آر خان نے کہا کہ بہتر ہے مجھے زیادہ پریشان نہ کیا جائے ورنہ میرے پاس بالی وڈ والوں سے متعلق بہت سی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جنہیں وائرل کر کے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھارت سے چلے جانے سے بالی وڈوالے پچھتائیں گے، پھر کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔







خیال رہے کہ فلم 'رادھے' کا منفی ریویو کرنے پر اداکار سلمان خان نے کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھاہے تب سے دونوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

گلوکار میکا سنگھ بھی سلمان خان کی سپورٹ میں میدان میں ہیں۔ میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا عنوان 'کےآرکے کتا' ہے۔ اس کے بعد گلوکار اور فلمی ناقد کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ میکا سنگھ نے کےآرکے کو 'گدھا ' اور 'چوہا' کہا جب کہ فلمی ناقد نے جواب میں میکا سنگھ کو 'احمق گلوکار' کہہ ڈالا۔
Load Next Story