زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدرمیں اتارچڑھاؤ

ہفتہ وار کاروبار کے دوران درآمدی ایل سیز کھلنے کاحجم بڑھنے سے ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا

برآمدی شعبوں کی زرمبادلہ کی ترسیلات سے بعض سیشنز میں گرچہ روپیہ تگڑا بھی ہوا.(فوٹو:فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر اورسعودی ریال کی قدر میں اضافہ، جب کہ برطانوی پاونڈ اور یورو کی قدرمیں کمی واقع ہوئی۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران برآمدی شعبوں کی زرمبادلہ کی ترسیلات سے بعض سیشنز میں گرچہ روپیہ تگڑا بھی ہوا، لیکن درآمدی ایل سیز کھلنے کاحجم بڑھنے سے ڈالر کے سامنے روپیہ ڈھیر ہوگیا۔ اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر155روپے سے تجاوز کرگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاؤ کے بعد 18پیسےبڑھ کر 154 روپے 61 پیسے ہوگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر40 پیسے اضافے کے بعد 155روپے 20 پیسے ہوگئی۔


برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 89پیسے گھٹ کر 218 روپے 35 پیسے ہوگئے تاہم اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 219روپے50 پیسے پر مستحکم رہی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1روپے کمی کے بعد 187روپے 32 پیسےاور اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر20پیسے کے اضافے سے بڑھ کر 187روپے 50 پیسے ہوگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 4پیسے بڑھ کر41روپے22 پیسےہوگئی اور اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر20پیسے اضافے کے بعد 41 روپے 20 پیسےہوگئی۔
Load Next Story