افریقی ملک برکینا فوسو میں دہشت گردوں کے حملے میں ہلاکتیں 132 ہوگئیں
حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو میں دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے 100 سے زائد مکینوں کو ہلاک کردیا تھا تاہم آج مزید 32 زخمیوں نے دم توڑ دیا جس کے بعد مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح حملہ آوروں نے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سو سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
حملہ آوروں نے جمعہ کی شب مقامی وقت کے مطابق 2 بجے سولہان کے ایک چھوٹے گاؤں میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملہ آوروں نے گاؤں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔
رپورٹس کے مطابق حکومت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔