معروف گلوکار ایس بی جون87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ای بی جون کئی بیماریوں میں مبتلا تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

ای بی جون کئی بیماریوں میں مبتلا تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ (فوٹو: فائل)

صدارتی تمغہ یافتہ گلوکار ایس بی جون علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

ملک کےمعروف گلوکار سنی بینجیمن المعروف ایس بی جون 87برس کی عمر میں ہفتے کی شام کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

ایس بی جون کے صاحبزادے گلین جون کے مطابق والد کئی بیماریوں میں مبتلا تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔


سنی بینجمن جون سن 1934 میں کرسچن گھرانے میں پیدا ہوئے، ابتداء میں وہ شہر کی نجی محفلوں میں گلوگار محمد رفیع اور طلعت محمود کے گانے گایا کرتے تھے۔

ایس بی جون نے باقاعدہ گلوکاری کا سفر 20 مئی سن 1950 میں ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا، انھوں نے ملی نغمے جبکہ کئی غزلیں بھی گائی،مرحوم نے سیف الدین سیف کے لکھے ہوئے گیت سے گلوکاری کا آغاز کیا۔

سن 1959میں بننے والی فلم سویرا میں گائے گیت جو نہیں نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے نے ایس بی جون کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔

انہیں سال 2011میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،ایس بی جون کے صاحبزادے گیلن جون سویڈن جبکہ روبن جون اور رونلڈ جون امریکا میں مقیم ہیں، بڑے صاحبزادے گیلین جون کی پاکستان واپسی پر پیر یا منگل کو ایس بی جون کی تدفین کی جائے گی۔
Load Next Story