اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی باشندے کے پیٹ سے کوکین بھرے 100 کیپسول برآمد
مسافر کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کیا گیا تو پیٹ میں سو کیپسول کی موجودگی کا انکشاف ہوا
کسٹم حکام نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے کوکین بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے اسلام آباد پہنچنے والے نائیجرین باشندے نوابوزی نکولس کو مشکوک جانتے ہوئے کسٹم حکام نے پوچھ گچھ شروع کی تو پتا چلا کہ مسافر منشیات اسمگلر ہے۔
مسافر کی جامہ تلاشی پر کچھ نہ ملا تو مسافر کا الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کیا گیا، میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ میں معلوم ہوا کہ مسافر کے پیٹ میں کوکین بھرے 100 کیپسول موجود ہیں جس پر طبی عملے کی مدد سے تمام کیپسول پیٹ سے نکال کر تحویل میں کرلیے گئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔