ایف بی آر نے جاوید ہاشمی کی بیٹی کے اکاؤنٹ سے 52 لاکھ نکلوا لیے
ایسے تمام ہتھکنڈوں سے مجھے توڑنے کی کوشس کی جا رہی ہے، سینئر سیاستدان
ISLAMABAD:
ایف بی آر نے جاوید ہاشمی کی بیٹی امینہ ہاشمی کے اکاؤنٹ سے 52 لاکھ نکلوا لیے۔
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے بیٹی کے اکاؤنٹ سے 52 لاکھ روپے نکلوانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام ہتھکنڈوں سے مجھے توڑنے کی کوشس کی جا رہی ہے۔ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود ایف بی آر نے یہ رقم جبری طور پر اکاؤنٹ سے نکلوائی۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے کہنے پر میری بیٹی کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالے گئے۔ بغیر اطلاع ایف بی آر کی اس کارروائی پر سیاسی، سماجی ودیگر حلقوں با لخصوص کاروباری حلقوں میں عدم تحفظ کا اظہار پایا جاتا ہے، میری بیٹی نے 40 سال پرانا پلاٹ بیچ کر پیسے بنک میں جمع کروائے۔
جاوید ہاشمی نے بتایا کہ بیٹی میرے لئے گاڑی لینا چاہتی تھی، بیٹی پر ٹیکس نہیں بنتا۔ جو ٹیکس نوٹس بھیجا گیا اس کی تاریخ 15 جون تک تھی۔ مجھے معاشی طور پر کمزور کیا جا رہا ہے۔ ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ کسی کے اکاؤنٹ سے پیسے نہیں نکالے جا سکتے۔ حکومت نے توہین عدالت کی۔ توہین عدالت اور پیسوں کی واپسی کے لئے کورٹ جاؤں گا۔
جبری طورپررقم نکلوانے پر امینہ ہاشمی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم کی توہین ہے۔