آئی او سی نے اسپورٹس ایونٹس کے سیاسی بائیکاٹ کوتوہین آمیز قرار دیدیا
یہ بات ثابت ہوچکی کہ جب سیاست ناکام ہوجائے تو کھیل اقوام کو قریب لے آتے ہیں، صدر تھومس باخ
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اسپورٹس ایونٹس کے سیاسی بائیکاٹ کو توہین آمیز قرار دے دیا۔
صدر آئی او سی تھومس باخ نے جاپان میں اولمپک گیمز کی بڑھتی ہوئی مخالفت کے تناظر میں کہاکہ یہ بات ثابت ہوچکی کہ جب سیاست ناکام ہوجائے تو کھیل اقوام کو قریب لے آتے ہیں۔
تھومس باخ نے واضح کیا کہ ٹوکیو گیمز اپنے وقت پر آئندہ ماہ شروع ہوں گے۔