پی سی بی کا یوٹرنویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ ملتان سے کراچی منتقل
9جون سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں سرگرمیاں شروع ہوں گی۔
پی سی بی نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ ملتان سے کراچی منتقل کردیا ہے۔
سخت گرمی کے باوجود 29 مئی سے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری تھا، اب 9جون سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں سرگرمیاں شروع ہوں گی، یہاں دونوں گراؤنڈز اور پچز پر جاری کام مکمل ہونے سے پلیئرز کو آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سمیت دیگر انٹرنیشنل اسائنمنٹ کی تیاریوں میں سہولت ملے گی۔
کراچی میں کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سمیت تمام شرکا منگل کی صبح لاہور پہنچیں گے،جہاں سے شام کو کراچی روانگی ہوگی۔
ہیڈ کوچ قومی خواتین ٹیم ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ ملتان میں اچھا وقت گزرا جہاں بہترین سہولیات اور رہائش میسر تھی۔