عمران خان مقدر کے سکندر ہیں جنہیں اتنی نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی شیخ رشید
نواز شریف حکومت کو گولی دینے میں کامیاب ہو گئے، لیکن شہباز شریف کو بھاگنے سے روک لیا ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مقدر کے سکندر ہیں جنہیں اتنی نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی۔
اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے خلاف ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں زبردست کام کیا، تمام ہیلتھ ورکز کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے طبی عملے نے کورونا کے خلاف تاریخ رقم کی، کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز شہادت کے رتبے پر فائز ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں کورنا نے تباہی مچائی، وہاں اسپتالوں میں جگہ نہیں اور بورڈ لگادیئے گئے ہیں کہ آکسیجن اور ویکسین کے لئے نہ آئیں، لیکن پاکستان کے ہر اسپتال اور ویکسینیشن سینٹرز میں آنے والوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، کورنا سے نمٹنے کیلئے بہترین پالیسی بنانے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں دیکھ رہا، عمران خان مقدر کے سکندر ہیں جنہیں اتنی نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی، نواز شریف حکومت کو گولی دینے میں کامیاب ہو گئے، لیکن شہباز شریف کو بھاگنے سے روک لیا ہے، اور ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جب کہ ان کے پاس اب ای سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف اپیل کا حق بھی کل ختم ہوچکا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجٹ پر جہانگیر ترین گروپ کے تمام ووٹ عمران خان کے حق میں پڑیں گے، بجٹ آ رہا ہے مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ہوگا۔ کورونا ویکسینیشن میں چین نے بھرپور مدد کی، مڈل ایسٹ میں چینی ویکسین قبول کرنے کے معاملے کو عمران خان خود ہینڈل کررہے ہیں۔