نامور موسیقار کمال احمد کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

فنی خدمات کے اعتراف میں 6 بار نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا

فنی خدمات کے اعتراف میں 6 بار نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا . فوٹو : فائل

پاکستان کے نامور موسیقار کمال احمد کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے۔

کمال احمد 1937 کو اترپردیش میں پیدا ہوئے، فلم 'شہنشاہ جہانگیر کی موسیقی کی دھنیں ترتیب دے کر فلمی دنیا میں ایسے داخل ہوئے کہ پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔


کمال احمد نے لاجواب دھنیں بنائیں اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، یوں ایک کے بعد ایک کامیاب دھن ان کے نام سے منسوب ہوتی رہی جب کہ 6 نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔

انہوں نےدیا اور طوفان کے بعد بہت سی دیگر فلموں میں موسیقی کا جادو جگایا جن میں رنگیلا، دل اور دنیا، تیرے میرے سپنے، دولت اور دنیا، راول، بشیرا، وعدہ، سلسلہ پیار دا، دلہن ایک رات کی، کندن، محبت اور مہنگائی، عشق عشق، مٹھی بھر چاول، عشق نچاوے گلی گلی، سنگرام، ان داتا اور متعدد فلمیں شامل ہیں۔

کمال احمد پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور موسیقاروں میں سے ایک تھے جن کی تیار کردہ دھنوں کو لوگوں میں بہت پسند کیا گیا، فلم نگری کے یہ باکمال موسیقار 6 جون 1993 کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
Load Next Story