دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل


بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاردلیپ کمار ان دنوں سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
گزشتہ روز دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
اس متعلق ان کی اہلیہ اورسابق اداکارہ سائرہ بانونے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمارصاحب کی طبیعت بہترہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہیں 2 سے 3 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ سائرہ بانو نے دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ 98 سالہ اداکارکو گزشتہ ماہ بھی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں دودن بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔