لاہور میں نجی اسکول کی دیوار گرنے سے کمسن طالبہ جاں بحق 6 زخمی
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے واقعے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
ملٹری اکاؤنٹس ہاؤسنگ سوسائٹی میں کالج روڈ کے قریب پرائیوٹ اسکول کی دیوار گر گٸی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئیں۔
بچی کی لاش اور زخمی بچیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق بچی کی شناخت 11 سالہ ایشال سہیل کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں 12 سالہ ریما، 8 سالہ نورفاطمہ، 12 سالہ تہذیب، 13 سالہ رافعہ شامل ہیں۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض جناح ہسپتال پہنچے اور زخمی بچیوں کی عیادت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے۔ انہوں نے ایم ایس جناح ہسپتال کو زخمی بچیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے اپنا نمبر بھی والدین کو دیا اور انہیں تسلی دی ہے۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے جاں بحق بچی کے والدین اور لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب، ڈی او ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس بھی کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ مرتب کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔