سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کو کھنڈر بنادیا ہے فاروق ستار

لاک ڈاؤن کرکے سندھ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کردیا، سابق رکن قومی اسمبلی

لاک ڈاؤن کرکے سندھ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کردیا، فاروق ستار۔ فوٹو، فائل

سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کو کھنڈر بنادیا ہے۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کو کھنڈر بنادیا ہے، لاک ڈاؤن کرکے حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کردیا، سندھ حکومت دہشت گردوں کوکھلی چھوٹ دے چکی ہے، سندھ حکومت بے لگام ہوچکی اور قانون کی عملداری کہیں نہیں ہے جب کہ سندھ حکومت کے سامنے وزیراعظم بھی بے بس ہیں۔
Load Next Story