کورونا وبا مزید 53 افراد جاں بحق ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.94 فیصد ہے، این سی او سی
کوروناوبا کے باعث مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 882 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 13,619,766 ہوگئی ہے۔
کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 383 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 935,013 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 24 ہزار 535 ، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 781، اسلام آباد میں 81 ہزار 806، بلوچستان میں 25 ہزار 893 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 655 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد46 ہزار 190 ہے۔ جب کہ3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.94 فیصد ہے۔
کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 21 ہزار 376 ہوگئی ہے۔
صحت یاب مریضوں کی تعداد
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 516 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 867,447 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔